Print version

Print version

Print version

Question ID  
Mujtahid Name
Question Assalam walykum.. mera swal ye h ki kya shia ko eid nahi mnani chahiye kyuki moula Ali as. ki shadat bhi ramzan me hui or kuch ho din baad shia eid mnate h kya ye jayz h plzz muje janna zarori h...  
Answer عید الفطر سے متعلق اھل بیت (ع) کے ارشادات اور عید کا شرعی جواز: اھل بیت (ع) کے کچھ عقیدت مند اور عزادار یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ عید کے دن امام علی (ع) کا دسواں ھے ، ھم عید نہیں منائیں گے،سب سے پہلی بات یہ کہ ان کا یہ کہنا ان کی اھل بیت (ع) سے محبت و عقیدت کی نشانی ھےدوسری بات: تصور عید کو سمجھیں۔ عید میڈیا کا دیا ہوا تصور نہیں بلکہ ایک روحانی تصور ھے جسے اسلام نے عطا کیا ھے۔ امام علی (ع) نے کللمات قصار 428 میں عید کا فلسفہ بیان کیا ھے،عید صرف اس کیلئے ھے جس کے روزوں کو اللہ نے قبول کیا اور قیام و نماز کو شکر کی نگاہ سے دیکھا اور ھر وہ دن کہ جس میں اللہ کی نافرمانی و معصیت نہ کی جائے وہ عید کا دن ھے، تیسری بات یہ کہ اگر عید کے دن دسواں منایا جائے امام علی (ع) کا تو اس طرح کئی ایسی شہادتیں اورمناسبتیں ہیں کہ جن کے فوراً بعد آپ خوشی مناتے ہیں؟ مثلاً ۲۹ ذی قعدہ کو امام محمد تقی (ع) کی شہادت ھے اور یکم ذی الحجہ کو عقد امام علی (ع) با حضرت زھرا (س) ھے تو وہاں آپ علی (ع) کے ساتھ ھے زھرا کی شادی کی منقبت پڑھتے ہیں!! اپنے گھروں میں شادیاں کرتے ہیں! خوشی مناتے ہیں؟ کیوں ؟ وھاں غم کیوں نہیں مناتے ؟ اصول سب جگہ ایک ھونا چاھئے!! سب جگہ ایک اصول رکھنا چاھیے،چوتھی بات یہ کہ چھاردہ معصومین (ع) میں سے صرف امام حسین (ع) کا صرف چھلم منانے کا حکم دیا گیا ھے!!دسواں اور سوئم نہیں!! کیونکہ دسواں یا سوئم ہم نے بنایا ھے اسلام نے نہیں،پانچویں بات یہ کہ امام سجاد(ع) نے نماز عید الاضحی کی بعد کی دعا 48 میں خطبہ و نماز جمعہ و عیدین کی امامت کو اللہ کے جانشینوں کیلئے مخصوص قرار دیا ھے اور کہا ھے کہ جسے انہوں نے غصب کر لیا تو یہاں غاصبین سے مراد بنو امیہ ہیں،چھٹی بات یہ کہ قنوت جو اھل بیت (ع) کا تعلیم کردہ ھے اور خطبہ عید الفطر جو امام علی (ع) کا ھے اس میں پڑھتے ہیں کہ یہ دن عید کا ھے،آخری بات یہ کہ عید کے دن اھل بیت کا غم منانے سے روکا نہیں گیا بلکہ اس کی تشویق کی گئی ھے! مثلاً زیارت امام حسین (ع) در روز عید الفطر، دعائے ندبہ وغیرہ، اس زیارت و دعا میں اھل بیت کے مصائب کو بیان کیا گیا ھے! ظاہر سی بات ھے کہ انسان جب یہ جملے ہڑھے گا تو گریہ کرے گا!! لیکن یہ غم منانا اس انداز سے ھو کہ تمام اھل اسلام کی اجتماعی روحانی خوشی کو مد نظر رکھا جائے۔ (Ref: https://www.facebook.com/sadiqrazataqvi.01/videos/838803052863561/?sw_fnr_id=229934669&fnr_t=0). Update on dated 22-07-17. (Khuda aap ko Uloom e Aal e Muhammad(s.a.w.w) sekhne ka ajar ata farmaey). 

Answered By Quran-o-Itrat Academy
Topic  

View Other Questions.